pak vs NL

فخر ،بابر اور بارش کا کمال ،پاکستان کی ناقابل یقین فتح

بنگلورو(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ناقابل یقین فتح حاصل کر لی ۔
میچ کی فتح میں اوپنر فخر زمان اور کپتان بابر اعظم کے ساتھ بارش نے بھی اہم کردار ادا کیا ،میچ کے دوران دو بار بارش ہوئی ،پہلی بار میچ بارش کی وجہ سے روکا گیا تو پاکستان کو اس سے فائدہ پہنچا ،میچ دوبارہ شروع ہوا تو فخر زمان اور بابر اعظم نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوزیشن کو مظبوط کر لیا ،دوبارہ بارش شروع ہوئی تو بابر 66اور فخر 126رنز پر کھیل رہے تھے ۔ بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے ۔ورلڈکپ کے 35ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے 402 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے 21 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بنائے جس کے بعد ایک گھنٹے کے لیے میچ تاخیر کا شکار ہوا، پھر 24 گیندوں کے بعد کھیل کو دوبارہ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا۔ بارش رکنے کے بعد امپائرز نے گراو¿نڈ کا جائزہ لیا اور پھر ڈی ایل ایس کے تحت 9 اوورز کم کر کے 41 جبکہ ہدف 342 رنز تک محدود کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں