بنگلورو(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ کے سلسلہ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری میچ ایک بار پھر بارش کی وجہ سے روک دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اس سے قبل میچ بارش کی وجہ سے روکا گیا تو پاکستان کو اس سے فائدہ پہنچا تھا ،میچ دوبارہ شروع ہوا تو فخر زمان اور بابر اعظم نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوزیشن کو مظبوط کر لیا ،دوبارہ بارش شروع ہوئی تو بابر 66اور فخر 126رنز پر کھیل رہے تھے ۔ بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے ۔