بنگلورو(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ کے سلسلہ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اوپنر فخر زمان اور کپتان بابراعظم نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 100 کی پارنٹرشپ قائم کرلی ہے، دونوں بالترتیب 106 اور 47 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔بارش کے نہ رکنے کی صورت میں پاکستان کو فاتح قرار دیا جائے گا ۔پاکستان میں شائقین کرکٹ نے بارش نہ رکنے کی دعائیں کرنا شروع کر دی ہیں ۔