بنگلورو (مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ کپ کے میچ میں کیویز کی دل کھول کر شاہینوں کی ٹھکائی ،جیت کیلئے 402سکور کا ہدف دیدیا ۔
بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز ڈیون کانوے اور راچن رویندرا نے ٹیم کو 69 رنز کا آغاز فراہم کیا،،کانوے 35 رنز بناکرآﺅٹ ہو گئے ، کین ولیمسن اور راچن رویندرا نے 180 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی،کپتان ولیمسن نے 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 95 پر آﺅٹ ہو گئے اور سنچری مکمل نہ کر سکے، جبکہ راچن رویندرا 108 رنز بناکرآﺅٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونئیرنے 3،حارث رﺅف ، افتخار احمد اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔