چوکوں چھکوں کی بارش،40اوورز 300 سکور،کیویز کے سامنے شاہین ممولے بن گئے

بنگلورو (مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ کپ کے میچ میں کیویز کی دھواں دھار بلے بازی ،40ویں اوور میں 300سکور کر لیا ۔
بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز ڈیون کانوے اور راچن رویندرا نے ٹیم کو 69 رنز کا آغاز فراہم کیا،،کانوے 35 رنز بناکرآﺅٹ ہو گئے ، کین ولیمسن اور راچن رویندرا نے 180 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی،کپتان ولیمسن نے 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 95 پر آﺅٹ ہو گئے اور سنچری مکمل نہ کر سکے، جبکہ راچن رویندرا 108 رنز بناکرآﺅٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونئیر، افتخار احمد اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں