پونے (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو پہاڑ جیسا 358رنز کاہدف دے دیا ۔
ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا جو اسے بہت مہنگا پڑا،جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک اور کپتان ٹیمبا باووما نے اننگ کا آغاز کیا جس کے بعد 8.3 اوورز میں 38 رنز پر جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ گر گئی۔ٹیمبا باووما کو 24 رنز پر ٹرینٹ بولٹ نے کیچ آوٹ کرایا۔بعدازاں کوئنٹن ڈی کاک اور راسی وندر ڈوسن نے شاندار پارٹنر شپ قائم کی اور دونوں بیٹرز نے اس دوران اپنی نصف سنچریاں سکور کیں جبکہ کوئنٹن ڈی کوک اور راسی وین ڈیر ڈوسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 200 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔جنوبی افریقہ کے ڈی کوک 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 114 رنز بنا کر ٹم ساوتھی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے جبکہ وین ڈیر ڈوسن 5 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 133 رنز بنا کر ٹم ساوتھی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ آخری اوور میں 351 کے مجموعی سکور پر گری جب ڈیوڈ میلر 53 رنز بنا کر جیمز نیشم کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے،جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساوتھی نے 2 جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور جیمز نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیمیں اب تک اِس ورلڈ کپ میں چھ چھ میچز کھیل چکی ہیں،جنوبی افریقا نے اپنے 5 اور نیوزی لینڈ نے 4 میچز جیتے ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں