لاہور (کورٹ رپورٹر ) لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
احتساب عدالت لاہور کے جج علی ذوالقرنین نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی،تمام ملزمان کے وکلا نے دلائل مکمل کیے۔دوران سماعت نیب کے وکیل وارث جنجوعہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان پر جرم ثابت ہونے کا امکان نہیں،انویسٹی گیشن رپورٹ کی فائنڈنگز سے اتفاق کرتا ہوں۔ بعد ازاں احتساب عدالت کے جج علی ذوالقرنین نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 7 نومبر کو سنایا جائے گا۔