غزہ پر بمباری،نگران وزیر اعظم تڑپ اٹھے،دنیا سے مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے غزہ پر اسرائیل کی عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے دنیا سے عملی اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔
انوار الحق کاکڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پناہ گزینوں کے جبالیہ کیمپ پر شدید بمباری کی گئی ہے،اسرائیل کی بمباری سے سیکڑوں شہری شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی قابل مذمت کارروائیوں کو کبھی معاف یا فراموش نہیں کیا جاسکتا،فلسطینی عوام کےقتل عام کو بند کرانے کے لیے دنیا کو اب عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 150 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک 9 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں