”ضیا الحق کو سابق صدر نہیں مانتا “چیف جسٹس نے وکیل کو جھاڑ پلا دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں دھرنا کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اور اعجازالحق کے وکیل میں اہم مکالمہ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ’ اعجازالحق کے والد سابق آرمی چیف تھے‘ ،وکیل نے کہا کہ’ وہ پاکستان کے صدر بھی تھے‘ ،چیف جسٹس نے کہا کہ’ ضیا الحق کو سابق صدر نہیں مانتا ،عدالت میں ایسی غلط بیانی دوبارہ نہ کرنا ‘۔وکیل نے کہا کہ’ ضیا الحق کا نام آئین میں لکھا ہے‘ جس پر اٹارنی جنرل بولے کہ ضیا الحق کا نام آئین سے نکال دیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : نگران حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات کو تیار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں