افغان مہاجرین کی منتقلی، برطانوی ہائی کمشنر بھی نگران وزیرداخلہ سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے

افغان مہاجرین کی منتقلی، برطانوی ہائی کمشنر بھی نگران وزیرداخلہ سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات کو آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا،،برطانوی ہائی کمشنر نے افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی میں سہولت فراہم کرنے پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پر امن، شفاف اور منصفانہ الیکشن کرانا نگران حکومت کی ترجیح ہے، انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا دونوں ملکوں کی ترقی میں خصوصی کردار قابل تعریف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں