sajid meer

سینیٹرساجدمیر کی صدارت میں پارٹی کابینہ اور مجلس عاملہ کا اجلاس

لاہور (وقائع نگار ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربرا ہ سینیٹر پروفیسر ساجدمیر کی صدارت میں مرکز راوی روڈ پر پارٹی کی کابینہ اور مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد مذمت منظور کی گئی اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا نیز قطر کی طرف سے بھارتی نڑاد اسرائیلی ایجنٹوں کےلئے سزائے موت کے فیصلے کی تائید کی گئی۔پروفیسر ساجد میر نے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ امریکہ نے اسرائیلی جارحیت روکنے کی بجائے مشرق وسطی پر اپنا تسلط قائم کرلیا۔ فلسطین کے حوالے سے امریکا اور عالمی برادری کا رویہ افسوس ناک ہے۔ فلسطینیوں پر اسرائیل کے مسلسل حملے منظم ریاستی دہشت گردی اور جنگی جرم ہےغزہ کی پٹی، فلسطینیوں کے خون سے سیراب ہو چکی ہے۔ انسانی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے، بے گناہ لوگوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ جنگی جرائم میں ملوث عناصر کو سزا ملنی چاہیے۔ رہائشی عمارتوں، اسپتالوں اور اسکولوں پر حملہ کرنا، عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اجلاس میں جماعتی انتخابات 2024 میں کرانے اور مجلس شوری کا اجلاس نومبرسیالکوٹ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد کو ناظم انتخابات مقر ر کیا گیا۔اجلاس میں شعبہ خدمت خلق کے ناظم حافظ شاہدامین نے فلسطین میں ریلیف کے کاموں کی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ اب تک 20 ہزار ڈالر کی امداد مقامی جماعتی رضاکاروں کے ذریعے بھجوائی جاچکی ہے اجلاس میں جماعتی انتخابات 2024 میں کرانے اور مجلس شوری کا اجلاس نومبرسیالکوٹ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد کو ناظم انتخابات مقر ر کیا گیا۔اجلاس میں شعبہ خدمت خلق کے ناظم حافظ شاہدامین نے فلسطین میں ریلیف کے کاموں کی رپورٹ پیش کی اجلاس میں جماعتی انتخابات 2024 میں کرانے اور مجلس شوری کا اجلاس ماہ نومبر میں سیالکوٹ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد کو ناظم انتخابات مقر ر کیا گیا۔اجلاس میں شعبہ خدمت خلق کے ناظم حافظ شاہدامین نے فلسطین میں ریلیف کے کاموں کی رپورٹ پیش کی۔دریں اثنا اجلاس میں عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں مرکزی ناظم اعلی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، سینئر نائب امیر مولانا علی محمد ابوتراب، حاجی نواز مغل، مولانا عبدالرشید حجازی ،مولانا سبطین شاہ نقوی ، علامہ شفیق خاں پسرور ی،ڈاکٹر عبدالغفور راشد، ڈاکٹر زعیم الدین عابد لکھوی ، مولانا یاسین ظفر،حافظ مقصود احمد، مولانا یوسف قصوری ،مولانا عبداللہ نثار ، رانا خلیق پسروری ،مولانا مبشر مدنی، مولانا بہاد رعلی سیف، حا?فظ معتصم الہی ظہیر ، ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی ، مولانا عبدالباسط شیخوپوری، میاں فضل حق ثانی، حافظ بابر فاروق رحیمی، مولانا ابرار ظہیر ،مولانا نجیب اللہ طارق ، ملک سلیمان ، ملک ذوالقرنین ڈوگر، مولانا نعیم بٹ ، مولانا اسلم صدیقی دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : آج ڈیڈ لائن کا آخری دن ،کل سے غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف کارروائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں