اسلام آباد (کامرس رپورٹر) پاکستانی عوام مہنگائی کے پہلے ہی مارے ہیں اور ایسے میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کی وجہ سے ابھی سنبھلنے کی کوشش میں تھے کہ اب وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ پٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافہ اوگرا کی تجویز پر کیا گیا جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا،اگر گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہوتا تو گردشی قرضہ 400 ارب روپے مزید بڑھ جاتا، 57 فیصد صارفین پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں ہیں جن کے لیے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے صارفین کے لیے فکس چارجز 400 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق روٹی تندور کے لیے بھی گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔