سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان ، شرح سود 22فیصد برقرارسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان ، شرح سود 22فیصد برقرار

سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان ، شرح سود 22فیصد برقرار

کراچی(کامرس رپورٹر)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا اور شرح سود 22فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایاہے ۔ تفصیلات کے مطابق گورنرا سٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور شرح سود میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سٹیٹ بنک کےاعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ ستمبر 2023میں مہنگائی میں اضافہ ہوا جبکہ اکتوبر میں مہنگائی میں کمی متوقع ہے، گیس کی قیمت بڑھنے کا اثر مہنگائی پر پڑ سکتا ہے،واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے 26جون 2023کو شرح سود 100بیس پوائنٹس یعنی 1فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد بنیادی شرح سود 22 فیصد ہو گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں