راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے پارٹی سے ناطہ توڑ لیا اور کہا کہ آج کے بعد میرا پی ٹی آئی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، پی ٹی آئی ورکرز سے معذرت خواہ ہوں پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں چوہدری ساجد محمود نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، 9 مئی واقعات دلخراش ہیں جنہوں نے ملک کو ہلا کے رکھ دیا، آگے سیاست کرنی ہے یا نہیں، اپنی برادری سے مشورہ کروں گا۔