امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا، مسلم ممالک کو غیرت کا مظاہرہ کرنا چاہیے:مولانا فضل الرحمان

امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا، مسلم ممالک کو غیرت کا مظاہرہ کرنا چاہیے:مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہودی لابی اور صیہونیوں پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جب تک فلسطین کو آزادی نہیں ملتی پاکستان سمیت امت مسلمہ ان کے ساتھ کھڑی ہے،امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا، مسلم ممالک کو غیرت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ طوفان الاقصیٰ کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج ہم نے امریکہ اور یورپ کو پیغام پہنچا دیا، ہم ہر طرح سے فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، 1967 میں اسرائیل نے عرب دنیا پر حملہ کیا تو اس وقت بھی پاکستان کے عوام نے فلسطینیوں کا ساتھ دینے کا اعلان کیا، آج اسرائیل آواز لگا رہا ہے کہ حماس کسی ہمدردی کی حقدار نہیں، امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا، مسلم ممالک کو غیرت کا مظاہرہ کرنا چاہیے، فلسطین کے عوام پر مظالم کا درد تمام مسلم ممالک میں محسوس ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو اسرائیل کے مظالم دکھائی نہیں دیتے، ہمارے ملک کے حکمران بھی اس بربریت پر چپ سادھ کر بیٹھے ہیں، مسلم ممالک پر ظلم و جبر کرنے والے جمہوریت کی بات کس منہ سے کرتے ہیں۔

Enter

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں