بیٹے کے پراسرار قتل پر مولانا طارق جمیل کا بیان بھی آ گیا

میاں چنوں (سٹاف رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ عالم دین اور معروف مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کے جواں سالہ صاحب زادے عاصم جمیل کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے سینے میں گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے تاہم اب مولانا طارق جمیل نے بھی اپنے بیٹے کی مبینہ قتل پر بیان جاری کر دیا ہے۔


”پاکستان ٹائم“کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کو ان کے گھر میں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کر دیا ہے ۔عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے ۔مولانا طارق جمیل نے اپنے بیٹے کی پراسرار موت پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”انا للہ وانا الیہ راجعون۔آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے،اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا،آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھیں، اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ابتدائی طور پرعاصم جمیل کو کیوں اور کس نے قتل کیا ہے اس بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں ۔بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل نے اپنے سینے پر خود ہی گولی مار کر خود کشی کی ہے تاہم اس بارے تصدیق نہیں ہو سکی۔عاصم جمیل کے مبینہ قتل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پورے ملک میں پھیل گئی ہے۔ دوسری طرف دوسری طرف پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ عاصم جمیل نے خود کشی کی ہے اور انہیں کسی نے قتل نہیں کیا ۔ڈی ایس پی میاں چنوں نے واقعہ سے متعلق بتایا کہ عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی ماری، عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا جہاں پر وہ جان کی بازی ہار گئے۔ڈی ایس پی میاں چنوں نے مزید بتایا کہ عاصم جمیل کی خود کشی کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی، واقعہ سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں