مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل قتل ،انتہائی پریشان کن خبر آ گئی

میاں چنوں(کرائم سیل)عالمی شہرت یافتہ عالم دین اور معروف مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کے جواں سالہ صاحب زادے عاصم جمیل کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے سینے میں گولی مار کر قتل کر دیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کو ان کے گھر میں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کر دیا ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے،ڈاکٹرز نے عاصم جمیل کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ابتدائی طور پر عاصم جمیل کو کیوں اور کس نے قتل کیا ہے؟اس بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل نے اپنے سینے پر خود ہی گولی مار کر خود کشی کی ہے تاہم اس بارے تصدیق نہیں ہو سکی۔عاصم جمیل کے مبینہ قتل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پورے ملک میں پھیل گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں