لکھنو (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے 29 ویں میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 230 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔بھارت نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 49.5 اوورز میں 229 رنز بنائے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے اہم میچ میں لکھنو میں مدمقابل ہیں جہاں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔،انگلش باولرز نے ابتدا میں ہی بھارتی سورماوں کو دباو میں لے لیا۔بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے اننگ کا آغاز کیا تو انگلش بولرز نے اپنے کپتان کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ صحیح ثابت کردیا۔بھارت کی پہلی وکٹ چوتھے اوور میں 26 جبکہ دوسری وکٹ 6.5 اوورز میں 27 رنز پر گر گئی۔ شبمن گل 9 اور ویرات کوہلی صفر رن پر آوٹ ہوئے۔بھارت کی تیسری وکٹ 11.5 اوورز میں 40 رنز پر گری جب شریاس ایئر 4 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے۔پانچویں آوٹ ہونے والے کھلاڑی کے ایل راہول تھے جنہوں نے 39رنز بنائے ،آر اے جدیجہ آٹھ رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ ایس اے یادیو 49 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے ،محمد شامی صرف ایک رنز ہی بنا سکے۔یوں بھارت نے 229رنز بنا کر انگلینڈ کو 230 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔یاد رہے کہ آج کے میچ میں شکست ہونے پر دفاعی چیمپئن انگلش ٹیم کا میگا ایونٹ میں سفر اختتام پزیر ہو جائے گا۔