مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے جانے والے پاک فوج کے میجر فیملی سمیت افسوسناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے،حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ میجر ارسلان شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق قطر میں تعینات پاکستان آرمی کے میجر ارسلان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کرنے مکہ مکرمہ پہنچے،واپسی پر گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔قطر میں تعینات پاکستان آرمی کے میجر ارسلان فیملی کے ارکان کے ہمراہ عمرہ کے لئے مکہ مکرمہ پہنچے،واپسی پر مکہ مکرمہ کے قریب ہی گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی۔حادثے میں میجر ارسلان زخمی ہوئے، جن کو ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جبکہ میجر ارسلان کی والدہ،اہلیہ،بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق قطر سے پاکستانی حکام نے سعودی حکام سے رابطہ کر کے میتوں کو جلد پاکستان منتقل کرنے کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے۔