کسی سے محاذ آرائی نہیں چاہتے، جہانگیر ترین کا جلسے سے خطاب

کسی سے محاذ آرائی نہیں چاہتے، جہانگیر ترین کا جلسے سے خطاب

خانیوال (وقائع نگار)چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ کسی سے محاذ آرائی نہیں چاہتے، اپوزیشن جماعتیں بھی پاکستانی ہیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق جہانیاں میں جلسے سے خطاب میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ دس سال پہلے انہوں نے ملکی ترقی کا منصوبہ بنایا تھا لیکن افسوس وزیراعظم بننے کے بعد ان کو سائیڈ لائن کیا گیا اور ایسے لوگ شامل ہوگئے جو ان کے منصوبے سے ناواقف تھے، اب ہمیں ادھورا منصوبہ مکمل کرنا ہے۔چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں بھی پاکستانی ہیں، ہمیں ان کو دشمن نہیں سمجھنا، ہم کسی کے خلاف محاذ آرائی نہیں چاہتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں