اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر ) قومی ایئر لائن (پی آئی اے)اور پاکستان سٹیٹ آئل(پی ایس او) کے مابین معاملات طے پاگئے جس کے بعد جلد ہی متاثرہ پروازوں کا شیڈول معمول پر آنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ بتایاگیا ہے کہ پی ایس او نے پی آئی اے کی کریڈٹ لمٹ بڑھاکر 50 کروڑ روپے کردی۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کے اعلامیہ کے مطابق یومیہ 10 کروڑ روپے کی ادائیگی پر بھی پروازوں کو فیول سپلائی جاری رہے گی۔یادرہے کہ گزشتہ روز کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کیلئے 8 ارب روپے کے بیل آٹ پیکج کی منظوری دی تھی۔