صنم جاوید نے لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دیصنم جاوید نے لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

صنم جاوید نے لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

لاہور(عدالتی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی کارکن صنم جاوید نے لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی جس میں آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس کی جانب سے رپورٹ دی گئی کہ صنم جاوید کے خلاف 2 مقدمات ہیں جبکہ اسے ضمانت کے بعد تیسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا، پولیس کی جانب سے عدالت کے سامنے غلط بیانی کی گئی لہذا پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں