اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوبیرون ملک جاتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کچھ روز پہلے روکاگیاتھا جس کی اب وجہ سامنے آگئی ۔ مقامی میڈیا کےذرائع کے مطابق شاہد خاقان کو سٹاپ لسٹ میں نام ہونے پر روکا گیا تھا۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے افسران نے اعلی حکام سے رابطے کے بعد شاہد خاقان عباسی کو جانے دیا۔