لاہور(لیڈی رپورٹر)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی )نے نو دسمبرتک کیلئے جلسوں کا شیڈول جاری کردیا۔ پارٹی ذرائع کاکہناتھاکہ پہلے مرحلے میں 9 اضلاع میں جلسے ہوں گے،شیڈول کے مطابق 3نومبر کو حافظ آباد اور 9نومبر کو نارووال میں میدان سجے گا جبکہ 12نومبر لیہ اور 17نومبر کو قصور میں سیاسی میدان لگایا جائے گا،20نومبر کو گوجرانوالہ ، 24کوجھنگ، 2دسمبر ساہیوال اور 9دسمبر کو فیصل آباد میں جلسے ہوں گے،پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور پارٹی صدر عبدالعلیم خان جلسوں سے خطاب کریں گے۔