MTBC

اعلیٰ افسران کا دورہ ایم ٹی بی سی،کشمیر ائیر لائن کا لائسنس ملنے پر مبارکباد

باغ(بیورو رپورٹ)کمشنر پونچھ ڈاکٹر سہیل اعظم،ڈی آئی جی شہر یار احمد.ڈپٹی کمشنر حمید کیانی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا دورہ ایم ٹی بی سی،جنرل منیجر عدنان خان ایم ٹی بی سی نے ایم ٹی بی سی کی خدمات اور آزاد کشمیر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔

کمشنر پونچھ اور ڈی آئی جی آزادکشمیر نے ایم ٹی بی سی کو کشمیر ائیر لائن کا لائسنس حاصل کرنے پر مبارک باد دی،کمشنر پونچھ نے کہا کہ ایم ٹی بی سی آزاد کشمیر میں سیاحت،آئی ٹی و دیگر سیکٹرز کے فروغ کے حوالہ سے بہترین خدمات دے رہی ہے،آزاد کشمیر کی آمدن بڑھانے کے حوالہ سے سیاحت کا فروغ نہایت اہمیت کا حامل ہے،اس سلسلہ میں موجود حکومت نے بھی سیاحت کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے۔

ڈاکٹر سہیل اعظم نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے آئی ٹی سیکٹر کا فروغ ناگزیر ہے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے جنرل مینجر ایم ٹی بی سی نے مہمانوں کو بتایا کہ ایم ٹی بی سی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سیاحت،تعلیم،مواصلات اور آئی ٹی کے شعبوں میں مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں