اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم پی او کیخلاف شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی درخواست پر سماعت ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی ،عدالتی معاون کے وکیل بابر اعوان پیش نہ ہو سکے، ان کی معاون وکیل شائستہ تبسم عدالت میں پیش ہوئیں ۔وکیل شائستہ نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر بابر اعوان نے گزشتہ سماعت پر دلائل مکمل کر لیے تھے ۔عدالت نے ایم پی او کے اطلاق کے حوالے سے ایڈشنل اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا ،جسٹس بابر ستار نے کہا کہ ایڈشنل اٹارنی جنرل سے کہیں کہ یا تو دلائل دیں یا تحریری جواب دیں جس کے بعد سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : یاسمین راشد ،خدیجہ شاہ ،عمر سرفراز کی پیشی