arif alvi

قاضی فائز شفاف شخصیت ،ضرور انصاف کرینگے،عمران خان آج بھی میرے لیڈر ہیں ،صدر علوی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ جب تک نیا صدر نہیں آتا عہدے پر رہوں گا، قاضی فائز شفاف شخصیت ،ضرور انصاف کرینگے ،عمران خان آج بھی میرے لیڈر ہیں ۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں صدر عارف علوی نے کہا کہ میری غیر موجودگی میں قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے الیکشن ایکٹ پر دستخط کیے، اگر میں حج پر نہ گیا ہوتا تو ایکٹ میں ترمیم پر دستخط نہ کرتا، الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 57 ون میں ترمیم آئین کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں نے نہیں بھیجا تھابلکہ وہ ریفرنس وزیر اعظم ہاوس کی جانب سے بھیجا گیا تھا، سابق وزیر اعظم نے بعد میں بتایا کہ وہ ریفرنس نہیں بھیجنا چاہتے تھے، قاضی فائز عیسیٰ شفاف انداز میں بینچز بنا رہے ہیں، وہ قابل احترام شخصیت ہیں اور ضرور انصاف کریں گے۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ،ہمیشہ یہی بات کی کہ ایسا کام نہیں ہونا چاہیے جس میں توڑ پھوڑ ہو۔عمران خان کے بارے میں انہوںنے کہا کہ ذاتی طور پر ان کو ایماندار پایا، وہ ایک محب وطن پاکستانی ہیں، وہ آج بھی میرے لیڈر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں