توشہ خانہ کیس، نواز شریف کی ضمانت منظور ، ضمانتی کا نام بھی سامنے آگیا

توشہ خانہ کیس، نواز شریف کی ضمانت منظور ، ضمانتی کا نام بھی سامنے آگیا

اسلام آ باد (عدالتی رپورٹر ) احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف کی چھبیس اکتوبر تک ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا،نواز شریف کے ضمانتی کے طور پر ن لیگی رہنما طارق فضل چودھری کو مقرر کیا گیا ۔ نواز شریف توشہ خانہ کیس میں چار سال بعد اسلام آباد ہائی کورٹ اور احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے بعد انہیں واپس جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت کی جانب سے نوازشریف کی حاضری لگانے کی ہدایت کی گئی، جج محمد بشیر نے کہا کہ ابھی دستخط کروا لیں، نوازشریف سے عدالتی پیپر پر دستخط کرا لیے گئے۔ اس دوران کمرہ عدالت میں شور شرابہ اور دھکم پیل کی کیفیت دیکھی گئی جس پر تنگ آکر عدالت نے نوازشریف کو کمرہ عدالت سے واپس جانے کی ہدایت کر دی، عدالت سے اجازت ملنے کے بعد نوازشریف کمرہ عدالت سے واپس روانہ ہوگئے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نوازشریف نے سرینڈر کر دیا ان کے وارنٹ مسترد کر دیں، وارنٹ مسترد ہونگے تو ٹرائل آگے چلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں