کراچی، لاہور (سٹاف رپورٹر ) عورت مارچ نے نواز شریف کے خواتین سے متعلق بیان پر تنقیدکرتے ہوئے انہیں عورت دشمنی کے غار سے باہر نکلنے کا مشورہ دیدیا، یادرہے کہ مینار پاکستان جلسہ میں نوازشریف کاکہناتھاکہ دیکھیں ہماری بہنیں کتنی آرام سے جلسہ سن رہی ہیں، کوئی ڈھول کی تھاپ پر ناچ گانا نہیں ہورہا، میری بات سمجھ گئے یا نہیں سمجھے؟۔ عورت مارچ کراچی نے نوازشریف کے اس بیان پر برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ نوازشریف نے سیاسی مخالفت میں خواتین کی سیاسی سرگرمیوں پر سستی جگت کی۔ ناچ گانے کا شوق رکھنے سے کردار پر سوال اٹھانا گھٹیا حرکت ہے ، ان کو سیکھنا ہوگا کہ اچھی اور بری عورت میں تقسیم کرنا پتھروں کے زمانے کا طریقہ کار ہے۔نوازشریف اپنے خیالات کو سورج کی روشنی دکھائیں۔