سرکاری ملازمین کی امیدوں پر پانی پھر گیا، حکومت کا فی الحال بدھ کی چھٹی نہ کرنے کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کی امیدوں پر پانی پھر گیا، حکومت کا فی الحال بدھ کی چھٹی نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب کی صوبائی حکومت نے سموگ کی صورتحال کے تناظر میں اس ہفتے بدھ کو چھٹی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، یادر ہے کہ چھٹی کے فیصلے کی خبروں پر سرکاری ملازمین نے خوشی کا اظہار کیاتھا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت انسداد سموگ اقدامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں ائیر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کی بنیاد پر فی الحال بدھ کو چھٹی نہ کرنے پر اتفاق کیاگیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کی انسپکٹر جنرل پولیس اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کودھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایتسموگ کا سبب بننے والے اینٹوں کے بھٹوں اور فیکٹریوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، مقررکردہ مقدار سے زیادہ دھواں چھوڑنے اور ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کو سیل کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کو سڑکوں پر گرد بٹھانے کے لئے تسلسل کے ساتھ پانی کا چھڑکاؤ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ تعمیراتی سرگرمیوں کیلئے ریت اوربجری کو ڈھانپنا اور پانی کا چھڑکاؤ کرنا لازمی ہوگا،سموگ کا سبب بننے والے اقدامات پر قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں