لاہور(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے 21اکتوبر کے مینارپاکستان جلسے کو ناقابل فراموش قرار دے دیا۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میںنواز شریف نے لکھاکہ 21اکتوبر کو تاریخی استقبال اور مینار پاکستان پر ایک ناقابل فراموش اجتماع منعقد کرنے پر عوام، خاص طور پر پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنمائوں اور ملک بھرسے تشریف لانے والے نوجوانوں، خواتین سمیت تمام محترم کارکنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ کی محبت، محنت اور خلوص میرا قیمتی اثاثہ تھا، ہے اور رہے گا۔ انہوں نے ایک بار پھر امیددلائی کہ اللہ تعالی کے فضل اور آپ کے جذبے کے طفیل پاکستان اور عوام پھر سے بحرانوں سے نجات پائیں گے۔