ورلڈ کپ ، افغانستان نے پاکستان کو شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی

ورلڈ کپ ، افغانستان نے پاکستان کو شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی

چنئی (سپورٹس ڈیسک )ورلڈکپ کے 22 ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے تاریخی شکست دے دی۔افغانستان نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کو شکست دی اور پہلی بار ہی ورلڈ کپ میں دو میچز جیتے ہیں۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 282رنز بنائےجس کے جواب میں افغانستان نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر عبداللہ شفیق اور امام الحق نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ، عبداللہ شفیق پر اعتماد نظر آئے جبکہ امام الحق کھل کر کھیل نہیں پائے اور 22 گیندوں پر 17 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے۔اوپننگ پر آنے والے عبداللہ شفیق نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے وکٹ پر قدم جمائے اور نصف سینچری بنائی لیکن وہ سینچری بنانے میں بدقسمت رہے، افغان سپنر نور نے اپنے اوور کی تیسری گیند پھینکی جو عبداللہ شفیق کے پیڈ سے ٹکرائی، فیلڈ ایمپائر نے ناٹ آوٹ دیا لیکن باولر نے کپتان سے ریویو لینے کا کہا اور یہ فیصلہ درست ثابت ہوا، عبداللہ شفیق 58 رنز پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔عبداللہ شفیق کے بعد پاکستان کے تجربہ کار بلے باز محمد رضوان نے میدان سنبھالا لیکن ایک اناڑی شاٹ کھیلتے ہوئے وہ بھی پولین لوٹ گئے، محمد رضوان نے نور کے اوور کی چوتھی گیند پر لیگ پر چھکا لگانے کیلئے شاٹ کھیلی لیکن وہ بیٹ کے کنارے سے ٹکرائی اور سیدھی فیلڈر کے ہاتھوں میں جاگری ، یوں رضوان 8 گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے 10 سکور بنا کر سیٹ پر واپس چلے گئے۔قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل 34 گیندوں پر 25 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور محمد نبی کے اوور کی آخری گیند پر کریز سے نکل کر چھکا لگانے کی کوشش کی لیکن گیند بیٹ کے درمیانی حصے میں لگی اور باونڈ کی جانب بڑھنے کی بجائے زیادہ بلندی اختیار کر گئی جس کے باعث وہ کیچ آوٹ ہو گئے۔اس کے بعد بابر اعظم نور احمد کی گیند پر محمد نبی کوکیچ پکڑا کر آوٹ ہو گئے وہ 92گیندوں پر 74سکور بنا سکے۔افتخار احمد27گیندوں پر 40سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔شاداب خان 40سکور بنا کر ا?وٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب سے نور احمد نے تین جبکہ نوین الحق ، محمد نبی اور عظمت اللہ نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں افغان بیٹرز نے کمال بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔افغانستان کی جانب سے پہلی وکٹ رحمان اللہ گرباز کی گری جو 65رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر آوٹ ہوئے۔اس کے بعد ابراہیم زدران 87سکور بنا کر حسن علی کی گیند پر آوٹ ہوئے۔حشمت اللہ شاہدی 48اور رحمت شاہ 77سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور اپنی ٹیم کو جیت دلا کر پویلین لوٹے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں