سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی(کامرس رپورٹر)عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 250 روپے بڑھ کر 209600 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونا ایک ہزار 72 روپے بڑھ کر 179698 روپے کا ہو گیا ہے۔مارکیٹ میں 10 گرام 22 قیراط سونا 164723روپے کا ہو گیا،عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر اضافے سے2001 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں