آئی جی سندھ آفس کے اندر فائرنگ

کراچی(کرائم سیل)شہر قائد میں آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع انسپکٹر جنرل( آئی جی)پولیس آفس کے اندر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:جلسے سے واپسی پر لیگی رہنما ڈاکٹر محمود الحسن ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے

”پاکستان ٹائم“ کے مطابق آئی جی آفس میں فائرنگ کا واقعہ پولیس اہلکار سے خود ہی اتفاقیہ گولی چل جانے سے پیش آیا۔فائرنگ کی آواز سنتے ہی پولیس سیکرٹریٹ میں تشویش پھیل گئی جبکہ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے دفاعی پوزیشنیں بھی سنبھال لی تھیں تاہم حقیقت کا پتا چلنے پر پولیس اہلکاروں نے سکھ کا سانس لیا،زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت 50 سالہ ضیا الحسن کے نام سے ہوئی ہے۔زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں