لاہور (سٹاف رپورٹر ) مینار پاکستان گرائونڈ میں جلسے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کارکنان کیلئے پیغام جاری کردیا اور جلسے میں شرکت کرنے والے کارکنان سے اظہار تشکر کیا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر خصوصی پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کونے کونے سے آنے والے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ جنہوں نے اپنے قائد اور لیڈر نواز شریف کا استقبال کرنے کے لئے لاہور کے لوگوں کا ساتھ دیا ۔۔۔ الحمد اللہ ، آپ سب نے تاریخ رقم کی ۔
یہ بھی پڑھیں:استحکام پاکستان پارٹی نے غلام سرور خان کو پارٹی میں شمولت کی دعوت دے دی