بشری بی بی کے بھائی کے گھر اینٹی کرپشن کا چھاپہ

بشری بی بی کے بھائی کے گھر اینٹی کرپشن کا چھاپہ

لاہور(کرائم رپورٹر ) اینٹی کرپشن نے سابق خاتون اول بشری بی بی کے بھائی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے ۔ ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ اینٹی کرپشن نے گزشتہ رات ساہیوال ،اوکاڑہ اور پاکپتن میں مفرور ملزمان کے گھر ریڈ کئے۔سابق خاتون اول بشری بی بی کے بھائی احمد مجتبی کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپہ مارا گیا تاہم تمام ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں ان کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام مطلوب ملزمان کو گرفتارکر کے قانون کے کٹہرے میں ضرور لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:استحکام پاکستان پارٹی نے غلام سرور خان کو پارٹی میں شمولت کی دعوت دے دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں