محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے پاکستان کی جانب بڑھنے کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے پاکستان کی جانب بڑھنے کی پیشگوئی کردی

کراچی(وقائع نگار) محکمہ موسمیات نے بحیر ہ عرب کے جنوب مغرب میں موجود نئے سمندری طوفان کے پاکستان کی جانب بڑھنے کی پیشگوئی کردی اور کہا ہے کہ اگلے بارہ گھنٹوں میں سلالہ اومان کی جانب سے بڑھے گاجس سے پاکستان کو زیادہ خطرہ نہیں۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد طوفان کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے بلوچستان نے الرٹ جاری کردیا ہے جس میں گوادر، لسبیلہ اور حب کے ڈپٹی کمشنروں کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے، طوفان گوادر سے 1500 کلومیٹر جنوب اور کراچی سے 1600کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:استحکام پاکستان پارٹی نے غلام سرور خان کو پارٹی میں شمولت کی دعوت دے دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں