اقتدار ملا تو خیبر پختونخوا کو مالامال بنائیں گے، پرویز خٹک

اقتدار ملا تو خیبر پختونخوا کو مالامال بنائیں گے، پرویز خٹک

خیبر پختونخوا (وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہاہے کہ کب تک جھوٹے وعدے کرنے والوں کا ساتھ دیں گے۔
”پاکستان ٹائم “کےمطابق پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں نہ کسی سے ڈرتا ہوں نہ کبھی چوری کی، میں ان چوروں کو نکالنے کیلئے نکلا ہوں۔انہوں نے کہا کہ 35سال سے حکومت کرنے والوں سے بھی ہمیں انصاف نہیں ملا، ملک کو مقروض کس نے کیا، یہ بہت بڑا سوال ہے۔ملک کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے، جب تک صالح قیادت نہیں آئے گی تب تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار ملا تو خیبر پختونخوا کو مالامال بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:استحکام پاکستان پارٹی نے غلام سرور خان کو پارٹی میں شمولت کی دعوت دے دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں