شیخ رشید کا اہم بیان سامنے آگیا

شیخ رشید کا اہم بیان سامنے آگیا

پشاور(وقائع نگار)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میری زندگی کا مشن ان تمام لوگوں کو جن سے 9 مئی کی غلطی سرزد ہوئی، انہیں عام معافی دلانا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ‘میں ساری قوم کا مشکور ہوں جن کی دعاوں سے چلے کے بعد مجھے رہائی نصیب ہوئی۔ نہیں معلوم میں نے چلہ کس جگہ پر کاٹا لیکن اس دوران مجھے کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی۔’شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ‘اب میری زندگی کا مشن ان تمام لوگوں کو جو روپوش ہیں یا چھپے ہوئے ہیں یا جن سے 9 مئی کی غلطی سرزد ہوگئی ہے یا جو بے گناہ جیلوں میں ہیں ان کو عام معافی دلانا ہے۔’سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ‘آج میں پہلی مرتبہ اپیل کر رہا ہوں کہ 9 مئی کی غلطی جن لوگوں سے سرزد ہوئی ہے ان کی عام معافی کی اپیل کے مشن پر میرا ساتھ دیں۔ کل سے میں اس مشن کا آغاز کر رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘قوم کی دعاوں کی ضرورت ہے، انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی اور اللّٰہ ہمیں ماوں، بہنوں، بیٹیوں کی دعاوں کے صدقے اس مشن میں ضرور سرخرو کرے گا۔’

یہ بھی پڑھیں:’تسبیح میرے پاس بھی ہے ‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں