نواز شریف کی تقریر نے واضح کر دیا کہ ان کے اندر انتقام کی آگ اب تک سرد نہیں ہوئی،بیرسٹر سیف

نواز شریف کی تقریر نے واضح کر دیا کہ ان کے اندر انتقام کی آگ اب تک سرد نہیں ہوئی،بیرسٹر سیف

لاہور(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے مسلم لیگ ن کے جلسے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ ابھی تک “ماضی کے مزار” پر استوار ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق بیرسٹر سیف نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر نے بتا دیا کہ وہ ماضی کی تلخیاں نہیں بھولے، ایک طرف نواز شریف نے کہا کہ “نام نہیں لوں گا” لیکن پھر بھی بہت سے نام لے لیے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے انتقام نہ لینے کا کہہ کر بہت کچھ کہہ دیا، نواز شریف کی تقریر نے واضح کر دیا کہ ان کے اندر انتقام کی آگ اب تک سرد نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی قبرستان میں خاندان کے دیگر مرحومین کی قبرپر حاضری اور فاتحہ خوانی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں