’تیج‘ طاقتور سمندری طوفان میں تبدیل، محکمہ موسمیات نے چوتھا الرٹ جاری کر دیا

’تیج‘ طاقتور سمندری طوفان میں تبدیل، محکمہ موسمیات نے چوتھا الرٹ جاری کر دیا

کراچی( محکمہ موسمیات)طوفان کے پیش نظر محکمہ موسمیات کے سائیکلون وارننگ سینٹر نے الرٹ جاری کر دیا تاہم پاکستان کی ساحلی پٹی کو تاحال سمندری طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان “تیج” کراچی کے جنوب مغرب میں 1880 کلومیٹر اور گوادر سے 167 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ طوفان سلالہ کا عمان کے جنوب مشرق سے 960 کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کل تک مزید شدت اختیار کر کے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے، پاکستان کی ساحلی پٹی کو تاحال طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے، سمندری طوفان کا رخ شمال مغربی سمت عمان اور یمن کی جانب ہے۔طوفان تیج مزید درجہ شدت بڑھنے کے بعد سی وئیر سائیکلونک اسٹروم میں تبدیل ہو گیا۔ طوفان کے مرکز میں 100 سے 110 کلومیٹر رفتار کی ہوائیں چل رہی ہیں اور طوفان کے گرد لہریں 25 فٹ تک بلند ہو رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں