عون چوہدری کونوازشریف سے ملاقات مہنگی پڑگئی

عون چوہدری کونوازشریف سے ملاقات مہنگی پڑگئی

لاہور(وقائع نگار)آئی پی پی رہنما عون چوہدری کو نواز شریف سے ملاقات مہنگی پڑگئی
”پاکستان ٹائم “کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کرنے پر عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان استحکام پاکستان پارٹی کا کہنا ہے کہ عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔استحکام پاکستان پارٹی نے عون چوہدری سے تحریری وضاحت طلب کر لی ہے۔پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ عون چوہدری ذاتی حیثیت میں گئے ہیں تو اس کی فوری وضاحت کریں۔

یہ بھی پڑھیں:’تسبیح میرے پاس بھی ہے ‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں