مینار پاکستان پر ن لیگ کا جلسہ، پنڈال میں فلسطین کے پرچم بھی تقسیم

مینار پاکستان پر ن لیگ کا جلسہ، پنڈال میں فلسطین کے پرچم بھی تقسیم

لاہور(رپورٹنگ ٹیم)لاہور کے مینار پاکستان گرائونڈ میں مسلم لیگ ن نے پارٹی قائد کی واپسی پر جلسے کا اہتمام کیا تھا جس دوران شرکا میں کشمیر اور فلسطین کے پرچم بھی تقسیم کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پنڈال میں لگائی گئی کرسیوں کے ساتھ قومی اورپارٹی پرچم باندھے گئے ،، منتظمین کی جانب سے پنڈال کے مختلف مقامات پر پرچم تقسیم کرنے کے انتظامات کئے گئے تھے اور نوجوانوں کا آخرتک ان پوائنٹس پر رش لگارہا۔ پنڈال میں شرکاء کے لہرانے کیلئے کشمیر اور فلسطین کے پرچم بھی تقسیم کئے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:’تسبیح میرے پاس بھی ہے ‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں