نواز شریف کی واپسی،چوہدری شجاعت کا بیان بھی آگیا

نواز شریف کی واپسی،چوہدری شجاعت کا بیان بھی آگیا

لاہور (سٹاف رپورٹر )نوازشریف کی از خود جلاوطنی ختم کرکے وطن واپسی پر مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا بیان بھی آگیا ہے اور انہوںنے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ پاکستان ٹائم کے مطابق اپنے بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عوام کو نوازشریف سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں،اس وقت ملک کو یکجہتی اور مفاہمت کی ضرورت ہے، انتقامی سیاست نہیں بلکہ مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔ ان کاکہناتھاکہ نواز شریف کو معیشت بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے محنت کرنا پڑے گی۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ریلیف اور قومی مفادات کا تحفظ سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں