اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی کئی باتوں سے اختلاف ہے اور رہے گا ،ان سے ہمیشہ عزت ،محبت اور احترام کا تعلق رہا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق علی محمد نے کہا کہ جن حالات میں انٹرویو ہوا سب کے سامنے ہے ،شیخ رشید کو کابینہ میں ہمیشہ غریب اور مزدور کیلئے آواز اٹھاتے دیکھا ،انہوں نے ہمیشہ ریاستی اداروں کی تکریم کی بات کی ،پاکستانی سیاست کی کہانی فرزند راولپنڈی شیخ رشیدکے بغیر نامکمل ہی رہے گی ۔