نواز شریف سے شہباز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ ، شاباش مل گئی

نواز شریف سے شہباز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ ، شاباش مل گئی

دبئی ، لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے قائد نواز شریف کی پاکستان آمد سے قبل سابق وزیراعظم شہبازشریف سے رابطہ ہوا ہے جس دوران نواز شریف کو استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ لیگی ذرائع بتاتے ہیں کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو فون پر اہم ہدایات دیں، اس موقع پر سعودیہ اور دبئی میں اہم ملاقاتوں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ پنجاب اور پاکستان کے دیگر شہروں سے قافلے لاہور پہنچ رہے ہیں، نوازشریف نے استقبال کیلئے بھرپور انتظامات اور مہم چلانے پر شہباز شریف کو شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں