ملک ریاض کی دبئی میں نواز شریف سے ایک گھنٹہ ملاقات کاانکشاف

ملک ریاض کی دبئی میں نواز شریف سے ایک گھنٹہ ملاقات کاانکشاف

دبئی (بیورورپورٹ )بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک ریاض نے دبئی میں اسحاق ڈار کے بیٹوں کی ایمریٹس ہل میں واقع رہائش گاہ پرسابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہےجو ایک گھنٹہ جاری رہی، ملک ریاض نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا،پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔اس سے قبل نواز شریف نے 4 مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں حسین نواز میاں ناصر جنجوعہ بھی شریک تھے، میاں ناصر جنجوعہ گزشتہ روز نواز شریف کے ساتھ ہی جدہ سے دبئی پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ ,تحریک انصاف کیلئے ”بلے “کا نشان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں