تحریک انصاف میں لوگ پارٹی پر خرچہ کرکے لوٹ مار کرتے تھے، پرویز خٹک کا بھی ’ضمیر‘ جاگ گیا

تحریک انصاف میں لوگ پارٹی پر خرچہ کرکے لوٹ مار کرتے تھے، پرویز خٹک کا بھی ’ضمیر‘ جاگ گیا

پشاور (سٹاف رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں بڑے لوگ پارٹی پر خرچ کرکے پھر لوٹ مار کرتے تھے ، میں نہ کسی سے ڈرتا ہوں نہ کبھی چوری کی، یادرہے کہ پرویز خٹک تحریک انصاف کی طرف سے ہی وزیراعلیٰ اور پھر وفاقی وزیر رہے ہیں۔ ورکرز کنونشن سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ افغانستان کے حالات ہم سے اچھے ہیں، ملک کو قرض دار کس نے بنایا یہ بہت بڑا سوال ہے،35 سال سے حکومت کرنے والوں سے بھی ہمیں انصاف نہیں ملا، تحریک انصاف کے ساڑھے 3 سال میں کیا ہوا،میں نے سوچا کہ کب تک جھوٹے وعدے کرنے والوں کا ساتھ دیں گے، نہ کسی سے ڈرتا ہوں نہ کبھی چوری کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سیاست پر لعنت جس میں عوام کی خدمت نہ ہو، جو وعدے کریں گے وہ پورا کرکے دکھائیں گے،قصور ملک یا عوام کا نہیں سارا قصور نا اہل رہنمائوں کا ہے ایسے ہی افراد کو بے نقاب کرنے کے لئے میں نے پارٹی بنائی ہے، ہم عوام کو ان کے مکروہ چہرے دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ ,تحریک انصاف کیلئے ”بلے “کا نشان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں