ہم نے جنرل عاصم منیر کے معاملے میں ملوث ہوکر غلطی کردی، شیخ رشید کا بیان بھی آگیا

ہم نے جنرل عاصم منیر کے معاملے میں ملوث ہوکر غلطی کردی، شیخ رشید کا بیان بھی آگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور عمران خان کے اتحادی شیخ رشید نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ہم نے جنرل عاصم منیر کے معاملے میں ملوث ہوکر غلطی کی ، ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ عاصم منیر کے تبادلے کے وقت بہت باتیں ہوئیں اور چیئرمین پی ٹی آئی کے لوگ سمجھے تھے کہ فوج کے اندر بھی ہمارے لوگ ہیں۔ جیونیوز کے مطابق شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ عاصم منیر کو چھیڑنا ہی ہماری غلطی تھی ، مجھے ٹوئٹر لے ڈوبا، مجھے دکھایاگیا کہ یہ یہ چیزیں آپ نے کی ہیں، میرے خلاف ٹوئیٹس کے سوا کچھ نہیں نکلا، ٹوئٹر اکائونٹ وہ خود آپریٹ نہیں کرتے تھے لیکن وہاں شیئرہونیوالی ساری باتیں انہی کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ نومئی کے واقعات کے ملوث لوگوں کے لیے عام معافی کی استدعا کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں