غزہ صورتحال،امریکہ نے اپنے شہریوں کیلئے دنیا بھرمیں الرٹ جاری کر دیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے اپنے شہریوں کیلئے دنیا بھر میں الرٹ جاری کر دیا،یہ اقدام اسرائیل حماس جنگ کے تناظر میں بڑھتی کشیدگی پر اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مصر کے راستے غزہ آنے والی امداد پر حملہ نہیں کریں گے، اسرائیل کا اعلان
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کے مطابق امریکی شہریوں اور مفادات کے خلاف دہشت گردانہ حملوں، مظاہروں یا پرتشدد کارروائیوں کے امکانات ہیں،مصر اور اسرائیل کو کہا ہے کہ غزہ میں امداد کی ترسیل کے دوران حملے نہ ہوں۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت تمام ریاستوں پر زور دیتے ہیں کہ پناہ گزینوں،ان کے ساتھ روا سلوک پر اپنی ذمہ داریاں برقرار رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:خلیجی ملکوں نے غزہ کے لیے امدادی رقم کا اعلان کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں